(Zarb-e-Kaleem-106) (عورت اور تعلیم) Aurat Aur Taleem

عورت اور تعلیم

تہذیب فرنگی ہے اگر مرگ امومت
ہے حضرت انساں کے لیے اس کا ثمر موت
امومت: ماں ہونا۔

جس علم کی تاثیر سے زن ہوتی ہے نا زن
کہتے ہیں اسی علم کو ارباب نظر موت

بیگانہ رہے دیں سے اگر مدرسہ زن
ہے عشق و محبت کے لیے علم و ہنر موت

Aurat Aur Taleem
Tehzeeb-e-Farangi Hai Agar Marg-e-Umoomat
Hai Hazrat-e-Insan Ke Liye Iss Ka Samar Mout

Jis Ilm Ki Taseer Se Zan Hoti Hai Na-Zan
Kehte Hain Ussi Ilm Ko Arbab-e-Nazar Mout

Begana Rahe Deen Se Agar Madrasa-e-Zan
Hai Ishq-o-Mohabbat Ke Liye Ilm-o-Hunar Mout

WOMEN AND EDUCATION
If Frankish culture blights the motherly urge, for the human race it means a funeral dirge.
The lore that makes a woman lose her rank is naught, but death in eyes of wise and frank.
If schools for girls no lore impart on creed, then lore and crafts for Love are death indeed.
(Translated by Syed Akbar Ali Shah)

 

عورت اور تعلیم
اس نظم میں اقبال نے یہ بتایا ہے کہ عورت کے لئے کس قسم کی تعلیم درکار ہے اور مغربی تعلیم نے عورت کی زندگی پر کیا اثرات مرتب کیے ہیں کہتے ہیں کہ
‏ فرنگی تہذیب کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ عورت جسے قدرت نے ماں بننے کے لیے پیدا کیا تھا، ماں بننے سے انکار کرنے لگی ہے اور وہ بچے پیدا کرنے اور انہیں پالنے کو اپنی آزادی میں رکاوٹ سمجھنے لگی ہے عورت کے اس رجحان کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ سلسلہ اولاد آدم منطقع ہو جائیگا. جس علم کی تاثیر سے عورت میں یہ جذبات پیدا ہوئے ہیں کہ وہ اپنی فطری حیثیت سے منکر ہو گئی ہے، اسی علم کو سمجھ دار لوگ، انسانیت کے لیے موت سے تعبیر کرتے ہیں، یعنی ایسا علم عورت کے حق میں زہر کا حکم رکھتا ہے. پس ثابت ہوا کہ اگر عورت کی تعلیم میں دین کا عنصر شامل نہ ہو. اور یورپ کے نظام تعلیم میں یہ عنصر شامل نہیں ہے. کیونکہ یہ نظام، فرنگی تہذیب پر مبنی اور یہ تہذیب لادینی پر مبنی ہے. تو وہ علم و ہنر عورت کے پاکیزہ جذبات کے حق میں موت کا حکم رکھتا ہے. واضح ہوں کہ اللہ نے عورت کو ماں بننے کے لئے پیدا کیا ہے. اور اسی لئے عورت کا محبت اور ایثار کا مادہ عطا فرمایا ہے. کیونکہ جب تک عورت میں یہ جذبات شدت کے  ساتھ کارفرمانہ بچوں کی پرورش کے لئے اپنے عیش کو قربان نہیں کرسکتی. لیکن مغربی تہذیب کا نتیجہ یہ ہے کہ عورت کا دل محبت مادی کے جذبات سے معرا ہوتا جاتا ہے.

Comments are closed.

Blog at WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: