شعر
میں شعر کے اسرار سے محرم نہیں لیکن
یہ نکتہ ہے، تاریخ امم جس کی ہے تفصیل
وہ شعر کہ پیغام حیات ابدی ہے
یا نغمہ جبریل ہے یا بانگ سرافیل
اس نظم میں اقبال نے شعر کی حقیقت سمجھائی ہے کہ.
اگرچہ میں شعر کے اسرار و رموز سے آگاہ نہیں ہوں لیکن ایک نکتہ ایسا بتاتا ہوں جس کی تصدیق قوموں کی تاریخ سے ہوسکتی ہے.
وہ نکتہ یہ ہے کہ جس شاعری سے قومیں زندہ ہو سکتی ہیں اور دنیا میں سربلندی حاصل کرسکتی ہیں، وہ شاعری یا نغمہ جبریل ہوتی ہے یا مانگ اسرافیل یعنی اس شاعری میں یا تو پاکیزہ خیالات ہوتے ہیں جن کی بدولت قوم میں نیکی کی طرف میلان پیدا ہوتا ہے. یا پھر اس میں عمل صالح کی ترغیب ہوتی ہے. جس کی بدولت قوم میں جہاد کا جذبہ پیدا ہو جاتا ہے.