شیخ مکتب سے
شیخ مکتب ہے اک عمارت گر
جس کی صنعت ہے روح انسانی
نکتہء دلپذیر تیرے لیے
کہہ گیا ہے حکیم قاآنی
پیش خورشید بر مکش دیوار
خواہی ار صحن خانہ نورانی
‘اگر تو اپنے گھر کا صحن روشن رکھنا چاہتا ہے تو ایسی دیوار نہ بنا جو سورج کی روشنی کو روک دے’۔