گرچہ تو زندانی اسباب ہے
گرچہ تو زندانی اسباب ہے
قلب کو لیکن ذرا آزاد رکھ
زنداني اسباب: ظاہری وسیلوں کا محتاج۔
عقل کو تنقید سے فرصت نہیں
عشق پر اعمال کی بنیاد رکھ
اے مسلماں! ہر گھڑی پیش نظر
آیہ ‘لا یخلف المیعاد’ رکھ
لا يخلف الميعاد: الّہ ہرگز وعدہ خلافی نہیں کرتا۔
یہ ‘لسان العصر’ کا پیغام ہے
ان وعد اللہ حق یاد رکھ
لسان العصر: زمانے کی زبان ، مراد ہے اکبر الّہ آبادی جن کا یہ لقب تھا۔
ان وعد اللہ حق: اللہ تعالے کا وعدہ یقینا سچا ہوتا ہے۔