(Bang-e-Dra-039) (ترانہ ہندی) Tarana-e-Hindi

ترانہء ہندی سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا ہم بلبلیں ہیں اس کی، یہ گلستاں ہمارا غربت میں ہوں اگر ہم، رہتا ہے دل وطن میں سمجھو وہیں ہمیں بھی، دل ہو جہاں ہمارا غربت: سفر پربت وہ سب سے اونچا، ہمسایہ آسماں کا وہ سنتری ہمارا، وہ پاسباں ہمارا سنتري: چوکیدار۔ پربت: پہاڑ۔ گودی... Continue Reading →

(Bang-e-Dra-038) (سرگزشت آدم) Sargazash-e Adam

سرگزشت آدم سنے کوئی مری غربت کی داستاں مجھ سے بھلایا قصہ پیمان اولیں میں نے پيمان اوليں: پہلا عہد، مراد ہے روز ازل۔ لگی نہ میری طبیعت ریاض جنت میں پیا شعور کا جب جام آتشیں میں نے جام آتشيں: تیز شراب کا پیالہ ۔ رہی حقیقت عالم کی جستجو مجھ کو دکھایا اوج... Continue Reading →

(Bang-e-Dra-037) (حضرت  بلال رضی الله تعالیٰ عنہو ) Hazrat Bilal (Razi Allah Tala Anhu)

بلال چمک اٹھا جو ستارہ ترے مقدر کا حبش سے تجھ کو اٹھا کر حجاز میں لایا ہوئی اسی سے ترے غم کدے کی آبادی تری غلامی کے صدقے ہزار آزادی وہ آستاں نہ چھٹا تجھ سے ایک دم کے لیے کسی کے شوق میں تو نے مزے ستم کے لیے جفا جو عشق میں... Continue Reading →

(Bang-e-Dra-036) (چاند) Chand

چاند میرے ویرانے سے کوسوں دور ہے تیرا وطن ہے مگر دریائے دل تیری کشش سے موجزن قصد کس محفل کا ہے؟ آتا ہے کس محفل سے تو؟ زرد رو شاید ہوا رنج رہ منزل سے تو آفرنیش میں سراپا نور، ظلمت ہوں میں اس سیہ روزی پہ لیکن تیرا ہم قسمت ہوں میں آہ،... Continue Reading →

(Bang-e-Dra-035) (نالہ فراق) Nala-e-Faraaq

نالہ فراق آرنلڈ کی یاد میں جا بسا مغرب میں آخر اے مکاں تیرا مکیں آہ! مشرق کی پسند آئی نہ اس کو سر زمیں آ گیا آج اس صداقت کا مرے دل کو یقیں ظلمت شب سے ضیائے روز فرقت کم نہیں تا ز آغوش وداعش داغ حیرت چیدہ است ہمچو شمع کشتہ در... Continue Reading →

(Bang-e-Dra-034) (تصویر درد) Tasveer-e-Dard

تصویر درد نہیں منت کش تاب شنیدن داستاں میری خموشی گفتگو ہے بے زبانی ہے زباں میری منت کش تاب شنيدن: سننے کی طاقت کا احسان اٹھانے والی۔ یہ دستور زباں بندی ہے کیسا تیری محفل میں یہاں تو بات کرنے کو ترستی ہے زباں میری اٹھائے کچھ ورق لالے نے، کچھ نرگس نے، کچھ... Continue Reading →

(Bang-e-Dra-033) (طفل شیرخوار) Tifal-e-Sheer Khwar

طفل شیر خوار میں نے چاقو تجھ سے چھینا ہے تو چلاتا ہے تو مہرباں ہوں میں، مجھے نا مہرباں سمجھا ہے تو پھر پڑا روئے گا اے نووارد اقلیم غم چبھ نہ جائے دیکھنا!، باریک ہے نوک قلم نووارد اقلیم غم: غم کی دنیا میں نیا نیا آنے والا۔ آہ! کیوں دکھ دینے والی... Continue Reading →

(Bang-e-Dra-032) (رخصت اے بزم جہاں) Rukhsat Ae Bazm-e-Jahan

رخصت اے بزم جہاں رخصت اے بزم جہاں! سوئے وطن جاتا ہوں میں آہ! اس آباد ویرانے میں گھبراتا ہوں میں بسکہ میں افسردہ دل ہوں، درخور محفل نہیں تو مرے قابل نہیں ہے، میں ترے قابل نہیں درخور محفل: محفل کے قابل۔ قید ہے، دربار سلطان و شبستان وزیر توڑ کر نکلے گا زنجیر... Continue Reading →

(Bang-e-Dra-031) (موج دریا) Mouj-e-Darya

موج دریا مضطرب رکھتا ہے میرا دل بے تاب مجھے عین ہستی ہے تڑپ صورت سیماب مجھے سيماب: پارہ۔ موج ہے نام مرا، بحر ہے پایاب مجھے ہو نہ زنجیر کبھی حلقہء گرداب مجھے پاياب: تھوڑا پانی جس سے آومی پیدل گزر جائے۔ آب میں مثل ہوا جاتا ہے توسن میرا خار ماہی سے نہ... Continue Reading →

(Bang-e-Dra-030) (دل) Dil

دل قصہ دار و رسن بازی طفلانہ دل التجائے 'ارنی' سرخی افسانہء دل بازي طفلانہ: بچوں کا کھیل۔ یا رب اس ساغر لبریز کی مے کیا ہو گی جاوہ ملک بقا ہے خط پیمانہ دل جادہ ملک بقا: ہمیشہ کی زندگی کا راستہ۔ ابر رحمت تھا کہ تھی عشق کی بجلی یا رب جل گئی... Continue Reading →

Blog at WordPress.com.

Up ↑